پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

امریکہ میں کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خوشی میں بڑا اعلان کر دیا

datetime 4  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ رواں برس کے آخر تک امریکا کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کر لے گا۔ ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اس سال کے آخر تک کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کر لے گا۔ صدر ٹرمپ کا یہ دعوی اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں انہوں نے

خود ویکسین کی تیاری کے لیے فنڈز کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔صدر ڈو نلڈ ٹرمپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک محتاط اندازے کے تحت کورونا وائرس وبا میں ایک لاکھ سے زائد امریکیوں کی جانیں چلی جائیں گی۔ قبل ازیں امریکی صدر نے اس حوالے سے دعوی کیا تھا کہ اس مہلک وائرس سے امریکا میں 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔امریکی صدر نے کورونا وائرس کے پھیلاو کا الزام ایک مرتبہ پھر چین پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلنے اور اس کی وجہ سے عالمی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار چین ہے۔ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ چین نے انہیں الیکشن ہروانے کے لیے کورونا وائرس پھیلایا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہزار کے قریب جا پہنچی ہے جب کہ سوا گیارہ لاکھ سے زائد امریکی اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…