ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی حکومت نے مختلف شہروں میں پھنسے افرادکو ٹرین کرایہ خوداداکرنے کا حکم

datetime 4  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)انڈیا میں حکومت نے ایسے دیہاڑی دار مزدوروں سے اپنا ٹرین کا کرایہ خود ادا کرنے کا حکم دیا ہے جو کسی دوسری ریاست میں پھنس چکے ہیں اور اپنے گھر جانا چاہتے ہیں۔ایسے لاکھوں افراد 24 مارچ کو لاک ڈان کے نفاذ کے بعد کسی دوسری ریاست میں پھنس گئے تھے

اور ان کے پاس روزگار کا کوئی ذریعہ بھی نہیں تھا۔ یہ لاک ڈائون انڈیا میں کورونا کا پھیلا روکنے کے لیے لگایا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرین کی ٹکٹ تقریبا 800 انڈین روپے یا 11 ڈالر بنتی ہے۔ دیہاڑی دار مزدو روز 200 سے 600 روپے کماتا ہے۔انڈیا میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی نے کہا کہ وہ ان مزدوروں کے کرایے ادا کرے گی۔کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے منسوب ایک بیان کے مطابق کانگریس پارٹی ان افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے کرایے ادا کرنے کے انتظامات کرے گی۔یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ صرف ان افراد سے کرایے کیوں وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ حکومت نے بیرون ملک پھنسے اپنے شہریوں کی مفت وطن واپسی کے لیے اقدامات کیے تھے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…