ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اثاثے منجمد کرنے پر ارب پتی رامی مخلوف اسد رجیم کے خلاف بول پڑے

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)شامی صدر بشارالاسد کے فرسٹ کزن اور ملک کی طاقتور کاروباری شخصیت رامی مخلوف رجیم کی چیرہ دستیوں پر بول پڑے اوراپنے تحفظات کا اظہار ایک ویڈیو میں کیا ہے اور اس کو فیس بک پربراہ راست نشر کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رامی مخلوف شام کی ٹیلی مواصلات کی سرکاری کمپنی سیریا ٹیل کے چیئرمین ہیں۔ انھوں نے اس ویڈیو میں اپنے اثاثے ضبط کرنے کے لیے

حکومت کے حالیہ اقدامات کی مخالفت کی ۔انھوں نے کہا کہ سیریا ٹیل نے 2019 میں ٹیکس کی مد میں دو کروڑ 34 لاکھ ڈالر اور کل منافع کا 50 فی صد حکومت کو ادا کیا تھا۔ہم جو بھی ایک لیرا کماتے ہیں تو اس کے ساتھ ایک لیرا ریاست بھی حاصل کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ  اس کے باوجود اب حکومت کے آڈیٹروں نے انھیں مزید 24 کروڑ 43 لاکھ ڈالر اور 25 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔یہ پہلے سے اداشدہ رقم کے 20 فی صد سے بھی زیادہ ہے۔میں اپنے ملازمین پر ایک کروڑ لیرا کی رقم خرچ کرتا ہوں، وہ مجھے کہتے ہیں کہ اس رقم میں نصف کٹوتی کی جائے اور اس کو 50 لاکھ لیرا تک لایا جائے لیکن یہ تو حقیقی اخراجات ہیں۔شام کی ارب پتی شخصیت نے اپنے خیراتی اداروں کے ذریعے انسانی امداد کا بھی ذکر کیا اورکہاکہ 2011 میں جنگ کے آغاز کے وقت جب میں نے خود کو آپ کے احسانات کے بوجھ تلے دبا پایا تو میں نے کاروبار سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور خود کو انسانی امداد کے لیے وقف کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…