بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں اڑھائی لاکھ ،3484176افرادمتاثر

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 44 ہزار 778 ہو گئیں،دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ 84 ہزار 176 ہو چکی ہے ،امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 21 لاکھ 17 ہزار 859 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 50 ہزار 858 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 21 ہزار 539 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 67 ہزار 444 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 774 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 9 لاکھ 19 ہزار 605 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 475 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 73 ہزار 725 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 45 ہزار 567 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 25 ہزار 100 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 28 ہزار 710 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 9 ہزار 328 رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 131 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 260 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 24 ہزار 760 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 68 ہزار 396 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کل اموات کی تعداد 6 ہزار 812 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 64 ہزار 967 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 336 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 24 ہزار 375 ہو گئے۔کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 222 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 54 ہو چکی ہے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل

تعداد 6 ہزار 156 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 96 ہزار 448 ہو گئے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وائرس سے اب تک کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو گئی ہیں جبکہ کل کورونا کیسز 82 ہزار 877 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 176 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 459 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا

وائرس کے کیسز کی تعداد 19 ہزار 103 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 440 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 13 ہزار 846 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ4 ہزار 817 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ملک ریاض کی آخری خواہش


مجھے چند دن قبل دوبئی جانے کا اتفاق ہوا‘ ملک…

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…