واشنگٹن (این این آئی)مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کے باوجود گذشتہ دو ہفتوں میں ان کی کارکردگی پر طمانیت کے تناسب میں 6 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات گیلپ کے حالیہ سروے میں بتائی گئی۔ سروے کو امریکی چینل نے نشر کیا ۔ نئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 49% لوگ صدر ٹرمپ کی کارکردگی پر اطمینان رکھتے ہیں۔ اس کے مقابل 47% کا کہنا تھا کہ وہ صدر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ گیلپ سروے میں ٹرمپ کے
حوالے سے سامنے آئے والی یہ بہترین کارکردگی ہے۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل صرف 43% لوگ امریکی صدر کی کارکردگی سے مطمئن تھے۔گیلپ سروے کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے 50% افراد صدر ٹرمپ سے راضی ہی۔ اس کے مقابل 48% لوگ اس حوالے سے صدر کے طریقہ کار اور اقدامات سے راضی نہیں۔مزید برآں ریپبلکن پارٹی کے 93% ارکان صدر کے منصب پر ٹرمپ کی موجودگی کی تائید کرتے ہیں۔ اس کے مقابل ڈیموکریٹس میں یہ تناسب 8% سے زیادہ نہیں۔