منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کورونا کی روک تھام کیلئے جو کچھ ہوسکتا تھا نہیں کیا گیا، عالمی ردعمل پریو این سیکرٹری جنرل کا افسوس

datetime 2  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے جو کچھ ہوسکتا تھا نہیں کیا گیا۔ کورونا کی روک تھام کے لیے عالمی ردعمل دیکھ کر افسوس ہوا، ہمیں ماضی کی غلطیوں کو سنجیدگی سے لے کر ان سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ اس وقت ترقی پذیر ملکوں میں عالمی ادارے کا متبادل نہیں مل سکتا، جب تک جنوبی دنیا میں کورونا ختم نہیں ہوگا

شمالی دنیا بھی خاتمے میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نیکہا کہ عالمی سطح پر قیادت کی کمی کے باعث کورونا کو روکنے میں ناکامی ہوئی۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اہم ممالک الزام تراشی کے بجائے کورونا کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں، اہم ممالک قریب آئیں اور ایک میکانزم بنائیں جس میں لاک ڈاؤن کے خاتمے، کاروبار کھولنے اور اس کی بحالی کی حکمت عملی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے عالمی ردعمل دیکھ کر افسوس ہوا، ہمیں ماضی کی غلطیوں کو سنجیدگی سے لے کر ان سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف ہر ملک کی اپنی پالیسی اور حکمت عملی اس کے پھیلاؤ کی وجہ بنی، موجودہ حالات میں ڈبلیو ایچ او کو ہر ممکن ذرائع ملنے چاہئیں۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اس وقت ترقی پذیر ملکوں میں عالمی ادارے کا متبادل نہیں مل سکتا، جب تک جنوبی دنیا میں کورونا ختم نہیں ہوگا شمالی دنیا بھی خاتمے میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…