بیجنگ (این این آئی)چین میں کرونا وائرس کے 12 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے جو کہ گذشتہ روز کے صرف چار کیسز سے زیادہ ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایاکہ ان میں نصف کیسز ایسے ہیں جو کہ بیرونِ ملک سے آئے ہیں۔ مقامی طور پر وائرس منتقل ہونے کے واقعات میں ہیلونگ جیانگ صوبے میں پانچ کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ روس کے ساتھ سرحدی صوبہ ہے۔
روس میں گذتہ ہفتے میں متاثرین کی تعداد میں تیزی دیکھی گئی ہے۔مجموعی طور پر چین میں کل متاثرین کی تعداد 82874 ہے اور تقریباً 90 فیصد لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔چین کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایسے 24 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن میں ٹیسٹ تو پازیٹیو ہے مگر ان مریضوں میں علامات نہیں ہے۔ چین ایسے مریضوں کی گنتی علیحدہ سے کرتا ہے۔چین میں کل ہلاکتوں کی تعداد 4633 ہے۔