اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین پر ڈونلڈ ٹرمپ نے جان بوجھ کروائرس پھیلانے کا الزام لگا دیا امریکی خفیہ ایجنسی نے ٹرمپ کے الزامات کے بعد کرونا وائرس سے متعلق ایسا انکشاف کر دیا جس نے امریکی صدر کو بھی پریشان کر دیا

datetime 1  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری سے پھیلنے کے ثبوت دیکھے ہیں۔وائٹ ہاوس میں کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس بریفنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا چین کورونا کو روکنے میں ناکام رہا یا جان بوجھ کروائرس پھیلایا۔صدر نے امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ کی بھی تردید کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ

کورونا وائرس وہان کی لیبارٹری سے نہیں پھیلا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کی تیاری کا کام مزید تیز کر رہے ہیں۔ حکومت اور فوج نجی سیکٹر کے ساتھ مل کر دو ہزار بیس کے آخر تک دس کروڑ ویکسین تیار کر لیں گے۔دوسری جانب امریکی خفیہ اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس انسانی تخلیق نہیں اور یہ مہلک وائرس کو جینیاتی تبدیلی کے ذریعے پیدا نہیں کیا گیا۔ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس لیبارٹری میں تخلیق نہیں کیا گیا۔امریکی خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ اس بات کا مزید جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کیا کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا یا کسی حادثاتی طور پر کسی لیبارٹری سے باہر آیا۔امریکہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سب سے متاثرہ ریاست نیویارک میں مزید اقدامات کیے ہیں اور ہر 24 گھنٹے کے بعد سب وے سسٹم کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔گورنر نیویارک کے مطابق روزانہ رات ایک سے صبح 5 بجے تک سب وے اسٹیشنز بند ہوں گے تاکہ ٹرینوں کو ڈس انفیکٹ کیا جاسکے۔علاوہ ازیں17 ہزار افراد کو بھرتی کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے جو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا پتہ لگائیں گے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…