اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کا بھارتی وزیراعظم ، بی جے پی پر پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ۔امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کیخلاف سخت سفارتی پابندیاں لگانے کی سفارش کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق مودی، بی جے پی سمیت آر ایس ایس اور بھارتی وزیر داخلہ بھی پابندیوں کی گرفت میں آسکتے ہیں ۔ بھات کو مذہبی آزادی کے حوالے سے دنیا کا انتہائی بدتر ملک
قرار دیئے جانے کے بعد بلیک لسٹ میں ڈالنے کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی سفارش بھارت کیلئے تاریخ کا بڑا دھچکا ثابت ہونے کے قریب پہنچ گیا ۔ مزید کہا گیا ہے کہ نریندرا مودی ، بی جے پی ، وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ سرکاری حکام پر پابندیوں کے علاوہ دیگر کے اثاثے بھی منجمند کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔