ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

انتہا پسند کورونا وائرس کوکس مقصدکیلئے استعمال کر رہے ہیں؟ اقوام متحدہ نے بتا دیا

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ نوجوان ان کے 23 مارچ کے دنیا کے تمام تنازعات میں جنگ بندی کے مطالبے کی حمایت کر رہے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے متنبہ کیا کہ انتہا پسند کورونا وائرس کی وجہ سے عائد لاک ڈائون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نفرت پھیلانے اور آن لائن زیادہ وقت گزارنے والے

نوجوانوں کی بھرتی کرنے کے لیے سوشل میڈیا سرگرمیاں تیز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پہلے ہی ہر 5 میں سے ایک نوجوان تعلیم، تربیت یا روزگار نہیں مل رہی تھی اور ہر 4 میں سے ایک نوجوان تشدد یا تنازع سے متاثر تھا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہر سال ایک کروڑ20 لاکھ لڑکیاں ماں بن جاتی ہیں جب وہ خود بھی بچی ہوتی ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نوجوانوں، امن اور سلامتی سے متعلق اجلاس کو بتایا کہ ان مایوسیوں اور، صریح طور پر کہا جائے تو آج اقتدار میں رہنے والے افراد کے ذریعہ ان سے نمٹنے میں ناکامیوں، سیاسی اسٹیبلشمنٹ اور اداروں میں اعتماد کو کم کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب اس طرح کا دور آتا ہے تو انتہا پسند گروہوں کے لیے غصے اور مایوسی کا فائدہ اٹھانا آسان ہوتا ہے اور بنیاد پرستی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ ان چیلنجز کے باوجود نوجوان اب بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شمولیت، ایک دوسرے کی حمایت کرنے اور تبدیلی کے مطالبے کو آگے لے کرجانے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔انہوں نے کولمبیا، گھانا، عراق اور متعدد دیگر ممالک کے نوجوانوں کی نشاندہی کی کہ وہ معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے برادریوں کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنا، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور ضرورت مند افراد کو سامان فراہم کرنے میں انسان دوست رضاکاروں میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان بھی ان کے 23 مارچ کے دنیا کے تمام تنازعات میں جنگ بندی کے مطالبے کی حمایت کر رہے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…