پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

برطانیہ میں کرونا سے ہلاکتوں میں کمی، فرانس اور اٹلی میں دوبارہ اضافہ

datetime 28  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی )کرونا وبا کی وجہ سے یورپی ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی بیشی جاری ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کرونا سے ہلاکتوں اور نئے کیسز میں کمی دیکھی گئی جب کہ فرانس اور اٹلی میں کرونا سے متاثرہ کیسز میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے۔ برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے بتایا کہ برطانوی اسپتالوں میں کوویڈ19کے نتیجے میں مزید 360 افراد لقمہ اجل بن گئے

جس کے بعد ملک میں کرونا سے کل ہلاکتوں کی تعداد 21092 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں دیگر شہریوں کے ساتھ ساتھ طبی عملے کے 82 ارکان ، نرسیں اور ڈاکٹر بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔ادھر اٹلی میں سول پروٹیکشن ایجنسی کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے ہونے  333 افراد ہلاک ہوئے جب کہ کرونا سے 260 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تھی۔ تاہم دوسری طرف نئے کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔ 2324 نئے کیسز سامنے آئے۔10 مارچ کے بعد یہ متاثرین کی کم ترین تعداد ہے۔ایجنسی نے مزید کہا کہ 21 فروری کو اس بیماری کے پھیلنے کے بعد اٹلی میں ہونے والی اموات کی کل تعداد اب 26977 ہوگئی ہے جو امریکا کے بعد کرونا سے ہلاکتوں کی دوسری بڑی تعداد ہے۔ اٹلی میں 199414 افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔فرانسیسی پبلک ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق فرانس میں کرونا سے مزید 437 افراد ہلاک ہوگئے۔فرانس میں کرونا سے کل ہلاکتیں 23 ہزار 293 ہوگئی ہیں جب کہ 14 ہزار 497 افراد اسپتالوں میں ہلاک ہوئے ۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…