پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لاک ڈاون سے گھریلو تشدد کی وباء پھیلنے لگی،3800خواتین قتل‎

datetime 28  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاون سے گھریلو تشدد کی وباء پھیلنے لگی،3800خواتین قتل‎سینتیاگو(این این آئی)لاطینی امریکا کے ممالک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاون میں خواتین پر گھریلو تشدد وبا کی شکل اختیار کرگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکا کے بڑے ممالک میکسیکو اور برازیل میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کے اعداد وشمار میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

چلی اور بلویویا میں باضابطہ شکایات میں کمی آئی ہے تاہم قانونی ماہرین اور اقوام متحدہ ویمن کا موقف ہے کہ یہ کمی دراصل تشدد کے واقعات میں نہیں بلکہ ان کی باضابطہ شکایت کے اعداد و شمار میں آئی ہے کیوں کہ اکثر خواتین کو رسمی شکایات درج کرانے کے ذرائع تک رسائی حاصل نہیں ہورہی۔اقوام متحدہ ویمن کی ڈائریکٹر ماریا نوئیل بائیزا کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے باعث دنیا بھر میں خواتین کو تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سامنا ہے۔ گزشتہ برس لاطینی امریکا میں 38سو خواتین کو قتل کیا گیا آئندہ برس نہ جانے کتنی اور خواتین جان سے جائیں گی،ارجنٹینا میں بدسلوکی اور تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کے لیے 137 کی خصوصی ہیلپ لائن دست یاب ہے، 20 مارچ کو ملک میں نافذ کیے گئے لاک ڈاون کے بعد  اس ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات میں 67 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…