جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

کرونا وائرس کی وباءپھوٹنے کے بعد جنوری میں چین نے چپکے سےکونسا کام کیاتھا؟ ناقابل یقین انکشاف سامنے آگیا

datetime 27  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دسمبر میں ووہان میں کرونا وائرس کی وباء پھیلنے والی وباء نے پوری دنیا کو اپنے حصار میں لیا ہوا ہے ، اربوں لوگ گھروں میں بند ہو کر رہ گئے ہیں اور کروڑوں افراد اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ وباء کےپھوٹنے کے بعد لوگوں میں طرح طرح کی تصورات جنم لینے لگ گئے تھے یہ کہاں تک پھیلے گی لیکن چین نے 21جنوری کو چپکے ایسا کام کر دیا جس نے پوری دنیا کو

بھی حیران کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق میل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کرونا وائرس کا مہلک وائرس ووہان میں پھیلنے کے بعد چین نے 21جنوری کو چپکے سے معروف دوا ساز ’’Remdesivir‘‘کا صنعتی پیمانے پر دوا کے استعمال کرنے کی سند حق ایجاد کی درخواست کی تھی ۔ووہان انسٹیٹیوٹ آف ویرالوجی جانب یہ درخواست دی کیونکہ کئی سالوں سے کرونا وائرس پر تحقیقات جاری تھیں جبکہ مغربی دنیا کے الزامات کے مطابق یہاں سے یہ وائرس نکل کر پوری دنیا میں پھیلا ۔ لیبارٹری کی جانب درخواست دی گئی ، کیونکہ وہ جانتے تھے یہ دوا ممکنہ طور پر وائرس کا علاج کر سکتی ہے ۔ چینی ماہرین نے سوچا کہ باقی دنیا سے پہلے وہ اس کی سند حق ایجاد حاصل کر لیں اور وباءپھیلنے کے بعد اس دوا کی فروخت سے پیسہ کمائیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مغربی دنیا میں کرونا وائرس کے پھیلائو میں چین کے کردار کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ شدت اختیار کر رہی ہے ۔ دوسری جانب دنیا میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد30لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتیں 2لاکھ 8ہزار سے زائد ہو چکیں ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…