اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترکی میں کروناسے مزید 106 ہلاکتیں،2861 نئے کیسوں کی تصدیق

datetime 27  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے مزید 106 افراد جان کی بازی ہار گئے اور حکام نے 2861 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی وزارت صحت نے بتایاکہ ملک میں اب کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2706 ہوگئی ہے اور اس وقت اس مہلک وَبا سے متاثرہ کل کیسوں کی تعداد 107770 ہوچکی ہے۔

یہ مغربی یورپ اور امریکا سے باہر واقع کسی ملک میں کرونا سے متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔وزارت صحت نے بتایا کہ اب تک نئے کرونا وائرس کے مصدقہ کیسوں میں 25582 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹے میں 38308 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔اس ماہ ترکی میں اس مہلک وائرس سے 24 طبّی ارکان کی بھی اموات ہوئی ہیں۔ان کی ہلاکتوں پر ترک ڈاکٹروں کی بڑی تنظیم نے حکومت پر طبی عملہ کو تحفظ مہیا کرنے میں ناکامی کا الزام عاید کیا ہے۔ترکی میں طب کے پیشے سے وابستہ قریباً 3500 طبیب اور کارکنان بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ وہ ملک میں کل تصدیق شدہ کیسوں کا 3?6 فی صد ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…