منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

لیبر کی رہائش کی صورت حال کا جائزہ لینے والی سعودی کمیٹی کانئے منصوبہ کا آغاز

datetime 27  اپریل‬‮  2020 |

جدہ(این این آئی)سعودی عرب میں لیبر کی رہائش کی صورت حال کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے رہائشی یونٹوں کے ایک نئے منصوبے کا آغاز کردیا ہے ۔ ان یونٹوں کو لیبر کے لیے عارضی رہائش گاہوں کے طور پر مختص کیا جائے گا۔ اس سے قبل لیبرز کی رہائش گاہوں کے اندر انسانی ہجوم پر روک لگانے کے لیے سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کو بھی استعمال میں لایا گیا۔

ان حفاظتی اقدامات کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام ہے۔سعودی عرب میں لیبر کی رہائش کی صورت حال کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے سربراہ جمعان الزہرانی نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ تیار کیے جانے والے رہائشی یونٹس میں تقریبا 29 ہزار کارکنان کی گنجائش ہے۔لیبر کی حالیہ رہائش گاہوں میں سامنے آنے والی خلاف ورزیوں میں سونے کے کمروں میں گھچ پچ، ہوا کے گزرنے کا عدم انتظام اور سماجی فاصلے کو یقینی نہ بنانا شامل ہے۔ واضح رہے کہ یہ بات مقرر ہے کہ ہر شخص کے لیے چار مربع میٹر کی جگہ ہو۔الزہرانی نے مزید بتایا کہ بے قاعدگیوں میں کمرے میں ذاتی سلامتی اور تحفظ کے وسائل (سینی ٹائزرز اور ماسک وغیرہ) کی عدم دستیابی اور بعض کمپاؤنڈز میں انسانی درجہ حرارت کا انکشاف کرنے والے آلات کا نہ ہونا بھی شامل ہے۔کمیٹی کے سربراہ کے مطابق خلاف ورزیوں کے سامنے آنے کے بعد عمارت یا تنصیب کے مالک کو 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے تا کہ وہ اس دوران ناقص امور کی تلافی کر لے۔ الزہرانی کا کہنا تھا کہ ساری نہیں تو زیادہ تر کمپنیاں اپنے لیبرز کے لیے رہائش کی جگہ کرائے پر حاصل کر رہی ہیں تا کہ لیبرز کو صحت مند ماحول اور مطلوبہ لوازمات میسر آ سکیں۔‎



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…