نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست تامل ناڈومیں پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو سمجھانے کا نہایت انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے چند منچلے نوجوانوں کو پکڑ کر کورونا وائرس میں مبتلا مریض کے ساتھ ایمبولینس میں بند کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایمبولینس میں کورونا کا مریض نہیں بلکہ ایک صحت مند شخص موجود تھا
اور پولیس کی جانب سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خوفزدہ کرنے اور سبق سکھانے کے لیے ڈراما کیا گیاتھا۔بھارتی پولیس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں نوجوان کورونا مریض کو دیکھ کر گھبراجاتے ہیں اور پولیس سے معافیاں مانگتے ہوئے ایمبولینس سے باہر نکلنے کی درخواست کرتے ہیں لیکن پولیس ان کی ایک نہیں سنتی۔