ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے کرفیو میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے، سعودی بادشاہ نے سوائے مکہ مکرمہ کے باقی تمام علاقوں میں کرفیو ختم کر دیا، باقی شہروں میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اٹھایا جائے گا، یہ فرمان خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری کیا گیا،
اس پر عملدرآمد فوری طور پر ہو گا، جزوی طور پر کرفیو اٹھانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ایک نجی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جاری کئے گئے فرمان کے مطابق اتوار26 اپریل سے13 مئی تک مملکت کے تمام علاقوں میں کرفیو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جزوی طور پر ختم کردیا جائے گا۔ جس کے تحت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔شاہ سلمان کے فرمان کے مطابق مکہ مکرمہ اور مکمل لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تاحال 24 گھنٹے کا کرفیو برقرارقائم رہے گااس کے علاوہ کچھ علاقوں میں اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے اور اس پر عملدرآمد 29 اپریل سے 31 مئی تک ہوگا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق رمضان المبارک کی وجہ سے شہریوں کو درپیش مسائل کی وجہ سے کرفیو میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔29 اپریل سے 13 مئی تک تمام مارکیٹس بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔