روم(این این آئی )فضائی کمپنیاں کوروناوائرس کی وباء کے باعث طیاروں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے آئیڈیاز پر کام کر رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اطالوی ایئرپلین انٹیریئرکمپنی نے اکانومی کلاس میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے طیاروں
میں دو نئی نشستوں کے ڈیزائن متعارف کرائے ہیں۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ایئرلائنز دونوں ڈیزائنز میں دلچسپی ظاہر کررہی ہیں، ڈیزائن فیز سے نکلنے کے بعدانہیں ایوی ایشن ریگولیٹرز سے اجازت حاصل کرنے کا مرحلہ آئیگا اور اگر اجازت مل گئی تو انہیں 8 سے 11 ماہ کے دوران تیار کر دیا جائے گا۔