اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیویارک میں کرونا چین سے نہیں بلکہ کہاں سے داخل ہوا؟ گورنرکی پریس کانفرنس نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی )امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کہا ہے کہ تازہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ریاست میں کرونا وائرس چین سے نہیں بلکہ یورپ سے داخل ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد سفری پابندیاں بہت تاخیر سے لگائی گئیں۔

یہی وجہ ہے ہے کہ امریکی ریاستوں میں اس بیماری کے پھیلاؤ کو نہیں روکا جاسکا۔کومو نے نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کی تحقیق کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا کہ ریاست نیویارک میں کرونا کا پہلا کیس یکم مارچ کو رپورٹ ہوا مگر اس وقت تک کم سے کم یہ وائرس 10 ہزار سے زیادہ لوگوں کو متاثر کرچکا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اٹلی اس بیماری کا ممکنہ ذریعہ ہے۔نیویارک کے گورنر نے کہا کہ ٹرمپ نے چین کے شہر ووہان میں وبائی بیماری کی ایک ماہ سے زیادہ خبروں کے بعد 2 فروری کو چین پر سفری پابندی کا حکم دیا تھا۔ پھر اگلے ہی مہینے میں یورپ سے سفر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔کومو نے ایک پریس بیان میں کہا کہ جب امریکی صدر نے یورپ اور چین کے لیے سفری پابندی کا حکم دیا اس وقت یہ وائرس امریکا میں بڑے پیمانے پر پھیل چکا تھا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…