اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کم جونگ دنیا کے منظر سے غائب؟سرکاری حکام بھی خاموش، چین نے شمالی کوریا کیا چیز روانہ کر دی؟امریکی اخبار کا بڑادعویٰ

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اس وقت دنیا کے منظر سے غائب ہیں ،ان کی صحت سے متعلق متضاد خبریں زیر گردش ہیں ۔چین کی حکومت نے شمالی کوریا کے حکمران کی صحت سے متعلق متضاد خبریں آنے کے بعد ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی ٹیم روانہ کر دی ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارہ رائٹرز کے مطابق ٹیم چین میں حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی سربراہی میں روانہ ہوئی ہے۔ چین کی وازرت خارجہ کی جانب سے اس خبر کے ردعمل میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔کم جونگ ان کے متعلق متضاد خبریں گردش کر رہی تھیں12 اپریل کو ہونے والی ایک سرجری کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔شمالی کوریا اور چین کی جانب سے ابتدائی طور پر ایسی رپورٹس کی تردید کی گئی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ کم جونگ انگ کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی۔عالمی میڈیا کے مطابق، شمالی کوریا کے رہنما دل کی سرجری کے بعد ماونٹ میوہیانگ کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔دوسری جانب چین کی ماہرین پر مشتمل ٹیم کی شمالی کوریا روانگی نے قیاس ا?رائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ادھر امریکی خبررساں ادارہ نیویارک پوسٹ کے مطابق چین نے ڈاکٹرز اور سفارتی عملے کو کم جون کی صحت سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کیلئے بھیجا ہے۔اْدھر شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے تاحال کم جون ان کی صحت سے متعلق کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…