جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

ان حالات میں رمضان المبارک کی آمد باعث تکلیف ہے، اجتماعی عبادات نہ ہونے پر سعودی بادشاہ کا رُلا دینے والا پیغام

datetime 24  اپریل‬‮  2020 |

ریاض(این این آئی) سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ان حالات میں رمضان المبارک کی آمد باعث تکلیف اور اجتماعی عبادات نہ ہونے پر افسوس ہے۔رمضان المبارک کی آمد پر جاری بیان میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔

اپنے بیان میں شاہ سلمان نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال پر قابو پانے کے لیے سخت محنت پر زور دیا۔سعودی فرماں روا نے کورونا وائرس کی وجہ سے رمضان المبارک میں عبادات میں پیش آنے والی مشکلات پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ ان حالات میں رمضان المبارک کی آمد باعث تکلیف ہے، ان حالات نے ہمیں اجتماعی عبادات، نمازوں، تراویح اور خدا کے گھر میں قیام اللیل سے روک دیا ہے۔سعودی فرماں روا نے کہا کہ تمام حفاظتی اقدامات انسانی جانوں کو بچانے اور وائرس میں مبتلا ہونے سے روکنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں، اس سال رمضان المبارک ایک ایسے وقت میں آئے ہیں جب ہم ان حالات میں رہ رہے ہیں کہ دنیا بھر کی انسانیت بہت شدید متاثر ہے اور وائرس کی وجہ سے ہم دنیا کی تاریخ کے ایک مشکل اور حساس دور سے گزررہے ہیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…