ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

کعبتہ اللہ کے گرد کھڑی کی گئیں حفاظتی رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ

datetime 24  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)سعودی حکام نے مسجد الحرام میں کعب اللہ کے گرداگرد گذشتہ ماہ کرونا وائرس سے بچا کے لیے کھڑی کی گئیں حفاظتی رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الحرمین الشریفین کے انتظام وانصرام کی ذمے دار جنرل پریذیڈینسی کے صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پورے رمضان کے دوران میں

مسجد الحرام میں جراثیم کش سپرے کا چھڑکا اور صفائی کا عمل جاری رہے گا۔انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ پریذیڈینسی اعلی حکام کے ساتھ رابطے کے ذریعے کرونا وائرس سے بچا کے لیے اختیار کردہ حفاظتی اقدامات اور تدابیر اور ان کے موثر ہونے کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور ان کی بنیاد پر ہی رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔انھوں نے یہ فیصلہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد کیا ہے۔ سعودی مملکت کے علاوہ بیشتر اسلامی ممالک میں جمعہ کو پہلا روزہ ہے۔اس وقت مسجد الحرام اور اس کے بیرونی صحنوں میں اس اتھارٹی کے ساڑھے تین ہزار سے زیادہ ملازمین دن رات صفائی ستھرائی کا کام کررہے ہیں اور وہ رمضان میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قبل ازیں بدھ کو مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں رمضان المبارک کے دوران میں نماز تراویح کی بیس کے بجائے دس رکعت ادا کرنے کی منظوری دی تھی۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عام عبادت گزاروں کے داخلے پربدستور پابندی برقرار رہے گی۔الحرمین الشریفین میں اجتماعی نمازتراویح ادا کی جائے گی مگر دونوں مساجد میں اتھارٹی کے ملازمین اور ورکر ہی نماز تراویح ادا کرسکیں گے۔یہ پانچ تسلیمات تک محدود ہوں گی،دو دو رکعت ادا کی جائیں گی، یعنی صرف دس رکعت نمازادا کی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…