واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بارے میں چین کو نومبر ہی میں علم ہوگیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے الزام لگایا کہ چین نے عالمی ادارہ صحت سمیت دنیا کو اس معاملے سے آگاہ کرنے میں سستی کا مظاہرہ کیا۔مائیک پومپیو نے ووہان میں سب سے پہلے پائے گئے وائرس کا اصل سیمپل فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔