ہاربن (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے باعث چین نے اپنے شہر ہار بن میں لاک ڈاؤن کر دیا ہے، جس کے بعد شہر کے تمام خارجی اور داخلی راستے بند کر دیے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق نیو یارک سے آنے والے ایک طالب علم
کی وجہ سے ہاربن میں 70 افراد کرونا وائرس کے شکار ہو گئے تھے، اس وجہ سے چین نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فوری طور پر ہارن شہر کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ہاربن شہر کی آبادی ایک کروڑ کے لگ بھگ ہے۔