منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد کارمضان سے قبل 874 قیدیوں کی رہائی کا حکم

datetime 23  اپریل‬‮  2020 |

دبئی(این این آئی)حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے رمضان کے آغاز سے قبل 874قیدیوں کی جیلوں سے رہائی کا حکم دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی کے میڈیا دفتر نے ٹویٹر پر ان قیدیوں کی رہائی کی اطلاع دی ۔

شیخ محمد متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم ہیں۔ وہ ہر سال رمضان کے آغاز سے قبل دبئی کی جیلوں سے معمولی جرائم میں قید افراد کی رہائی کا حکم دیتے ہیں۔واضح رہے کہ رمضان سے قبل یو اے ای میں شامل تمام سات امارتوں میں قیدیوں کی رہائی ایک روایت ہے۔قبل ازیں یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے 1511 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔اس مرتبہ رمضان المبارک غیر معمولی حالات میں آرہا ہے اور یو اے ای نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بعض دوسرے ممالک کی طرح مساجد کو بند کردیا ہے اور مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ رمضان المبارک میں نماز تراویح اپنے گھروں ہی میں ادا کریں۔دنیا کے دوسرے مسلم ملکوں میں بھی کرونا وائرس سے بچا کے لیے رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نماز تراویح مسجد کے بجائے گھروں میں ادا کریں۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں تراویح کی صرف دس دس رکعت ادا کرنے کی اجازت دی



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…