جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مخصوص تہوار،مواقعوں پرموبائل سروس بند کرنے کیخلاف ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، سپریم کورٹ نے حکومت اور پی ٹی اے کی اپیل منظور کر لی

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے مخصوص تہوار،مواقعوں پرموبائل سروس بند کرنے کیخلاف ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ بدھ کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی مین دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دور ان سماعت سپریم کورٹ نے حکومت اور پی ٹی اے کی اپیل منظور کر لی ۔عدالت نے موبائل سروس کمپنی کو اپنی تشویش وفاقی حکومت کیساتھ ٹیک اپ کرنے کی ہدایت کی ۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ فارن سرمایہ کار کمپنی قومی مفاد کے معاملات کا مذاق نہ اڑائے۔وکیل موبائل سروس(زونگ) کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے کسی بھی تہوار پر موبائل فون سروس بند کرنے کی ہدایات آ جاتی ہے۔وکیل کمپنی نے کہاکہ کسی جگہ سیکورٹی کا مسئلہ تو مخصوص ایریا میں سروس بند کرنی کی ہدایات ہو۔وکیل کمپنی نے کہاکہ پی ٹی اے پورے شہر میں سروس بند کرنے کی ہدایات دے دیتا ہے۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ موبائل سروس بند کرنے کی ہدایات قابل جواز اور شفاف ہونی چاہیے۔جسٹس قاضی امین نے کہاکہ ملک میں امن ہوگا تو سب کا فائدہ ہو گا،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار زندگیاں گنوائی،اربوں کا نقصان اٹھایا۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ ملک میں بزنس اور غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ غیر ملکی کمپنی حکومت کا سروس بند کرنے کے معاملہ پر ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں غیر ملکی کمپنی مرضی کریں یہ نہیں ہو سکتا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ کمپنی یہ نہ بتائے وزیر اعظم یا وزیر اعلی کدھر جاتے ہیں کدھر نہیں۔انہوںنے کہاکہ کمپنیوں نے ریاست کے قوانین کی پابندی کرنی ہے۔ وکیل کمپنی نے کہاکہ پی ٹی اے کی ہدایات کا معیار ہونا چاہیے۔وکیل کمپنی نے کہاکہ سابق وزیر اعظم لندن سے واپس آئے،اس کو جیل لیجانا ہو تو سروس بند کردی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…