اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں 2 یا 3 بارشیں ہوں گی . آئندہ جمعرات تک اسلام آباد، کشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن اور میں کہیں کہیں تیز/گرد الودہواوں اور گرج چمک کےساتھ 2 یا 3 بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز/گرد الودہواوں اور گرج چمک کےساتھ 1 یا 2 بارشوں کی توقع ہے۔ اسی طرح ڈی آئی خان، ژوب، سبی، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پرتیز/گرد الودہواوں اور گرج چمک کےساتھ 1 یا 2 بارشوں کا امکان ہے۔ سوموار سے بدھ کے دوران میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی، سکھر ڈویژن میں چند مقامات پرتیز/گرد الودہواوں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہو گی۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، میرپور خاص ، ژوب ، قلات، سبی ڈویژن، اسلام آباد، پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان ڈویژن)، خیبر پختونخواہ (پشاور، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن) اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز/گرد الود ہواوں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا میں بعض مقامات پر آندھی کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم ڈی جی خان، مالاکنڈ، کوئٹہ، سبی، ڈویژن، لسبیلا، چھور، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سبی میں07 ملی میٹر جبکہ بارکھان 06، ڈی جی خان، چھور 04، خضدار، لسبیلا 03، دیر 02، گڑھی دوپٹہ، مظفر آباد 01 ملی میٹر ریکار کی گئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت 49، نوکنڈی 47، دالبندین ، لسبیلا 45، سبی 44۔ کراچی 43 جبکہ اسلام آباد میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گرمی کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے کمی متوقع ہے؟نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتا دیا
-
پاکستان نے اسرائیلی جاسوسوں کو کس طرح چکما دیکر امریکا ایران معاہدہ محفوظ بنایا؟
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کتنی کمی ہوگی؟بڑا دعوی سامنے آگیا
-
راولپنڈی، کزن کی گھر میں گھس کر کزن سے زیادتی، ویڈیو وائرل کردی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے بعد سونےکی قیمت میں بھی حیران کن کمی
-
جمعہ کی چھٹی ختم، مارکیٹ اور شاپنگ مالز سے متعلق نیا اعلان
-
وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ،وجوہات سامنے آ گئی
-
طوفان ہار گیا، محبت جیت گئی، پیٹرول پمپ پر نکاح، لاہور میں منفرد شادی کی داستان وائرل
-
وزیر اعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
-
حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان
-
اساتذہ کیلئے بری خبر
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ
-
سونے کی قیمت میں بھی کمی



















































