کراچی(این این آئی) ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت ہوش میں آئے ورنہ نرسز کام چھوڑ نے پر مجبور ہوں گے۔ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے رہنمائوں نے کہا کہ پچھلے ایک ماہ سے مسلسل زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں مگر زیادتیاں کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہیں، سلامی مل گئی، حفاظتی سامان نہیں ملا،کہاں فریاد کریں، ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ حکومت سے مطالبہ کر رہی ہے کہ خدارا نرسز
کو بے یار و مدد نہیں چھوڑیں، نرسز ہی ہیں جو کورونا وائرس کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر فرنٹ پر بغیر حفاظتی سامان کے مقابلہ کر رہے ہیں۔ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی رہنماں اعجاز علی کلیری، پطرس خان اور ہیرا لال ہتیش نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پورے سندھ سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ طبی عملے کو حفاظتی کٹس نہیں دی جا رہی ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ محکمہ صحت کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔