اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا یہ ایک غلطی سے بے قابو ہوا یا ایسا جان بوجھ کر کیا گیا؟ چین کورونا وائرس کا ذمہ دار نکلا تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے، امریکی صدر نے خبردار کر دیا

datetime 19  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر چین کورونا وائرس کا ذمہ دار نکلا تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ کورونا وائرس کو چین میں ہی روکا جا سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور اب پوری دنیا کو اس کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے چین کی جانب سے کورونا متاثرین کے جاری کردہ اعدادوشمار پر بھی شکوک کا اظہار کیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدر

نے کہا کہ اگر چینی حکام کو علم نہیں تھا تو یہ ایک غلطی تھی لیکن اگر انہیں معلوم تھا تو وہ ذمہ دار ہیں اور ان کو نتائج کا سامنا کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ کیا یہ ایک غلطی سے بے قابو ہوا یا ایسا جان بوجھ کر کیا گیا؟ ان دونوں باتوں کے درمیان بہت فرق ہے، دونوں صورتوں میں انہیں ہمیں اجازت دینی چاہیے تھی،ہم نے پہلے بھی اجازت مانگی تھی لیکن انہوں نے ہمیں اجازت نہیں دی،میرا خیال ہے وہ جانتے تھے کہ یہ ایک خراب صورت حال ہے اور وہ شرمندہ تھے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…