منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا نے جے ایف 17 تھنڈر کے پہلے غیر ملکی خریدار ہونے کی تردید کردی

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (نیوزڈیسک)سری لنکا نے پاکستان اور چین کی طرف سے مشترکا تیار کردہ لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے پہلے غیر ملکی خریدار ہونے کی رپورٹوں کی تردید کردی۔ سری لنکن اخبار”ڈیلی مرر“ کے مطابق سری لنکا نے کہاکہ غیر ملکی میڈیا میں آنے والی اس رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں کہ سری لنکا جے ایف تھنڈر کا پہلا غیر ملکی خریدار بن رہا ہے۔ سری لنکا فضائیہ نے لڑاکا جیٹ طیاروں کی خریداری کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ سرلنکن فضائیہ کے ترجمان ونگ کمانڈر گھیان سنیورانتھنے نے اخبار کو بتایا کہ پاکستان اور چین دونوں نے لڑاکا جیٹ طیاروںکی دستیابی ظاہر کی ہے اور اور طیاروں کی دستیابی کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ تاہم سری لنکن فضائیہ نے ان کی خریداری پر کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا۔ تائیوان کے اخبار ”چائنہ ٹائمز“ گروپ کی نیوز ویب سائٹ اور کچھ پاکستانی ذرائع ابلاغ میں رپورٹ کیا گیا کہ سری لنکا جے ایف تھنڈریا خوفناک ڈریگن یا FC1-Xiaolong کے طور پر معروف طیارہ حاصل کرنے والا پہلا غیر ملکی ملک بن جائے گا۔ تاہم سری لنکن فضائیہ کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ایسی تمام خبروں کی تردید کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…