اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے نے کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی خریداری لوکل مارکیٹ سے کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔ترجمان نے کہاکہ یہ فیصلہ ملکی صنعت کی ترقی اور کاروبار کو تحفظ دینے کے لئے کیا گیا،اس وقت این 95 ماسک کے علاوہ
باقی تمام حفاظتی سامان پاکستان میں تیار ہو رہا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ این 95 ماسک کی اپریل کے مہینہ سے ایک لاکھ پیدوار شروع ہو جائے گی۔ترجمان نے کہاکہ مطلوبہ معیار اور مقدار کے مطابق سپلائی فراہم کرنے والے لوکل مینوفیکچرز اور و ونڈرز ہماری اولین ترجیحی ہیں۔ترجمان نے کہاکہ اگر کوئی کمپنی لوکل سطح پر این 95 ماسک بنانا چاہے تو اس کو سپورٹ کیا جائے گی۔ ترجمان نے کہاکہ لوکل ونڈر اور مینوفیکچرز کے زریعے پروکیورمنٹ معاشی استحکام میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بیرون ملک سے صرف وہ سامان خریدہ جائے گا جو مطلوبہ مقدار یا معیار کے مطابق لوکل مارکیٹ سے دستیاب نہیں ہو گا