جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

تھائی لینڈ میں نرسوں نے نوزائیدہ بچوں کے لیے خصوصی ماسک تیار کرلیا

datetime 13  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک (این این آئی)تھائی لینڈ میں کرونا وائرس کی وبا سے شیر خوار بچوں کو بچانے کے لیے ایک مقامی اسپتال کی نرسوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ماسک تیار کرلیے۔عرب ٹی وی کے مطابق کوونا وبائی بیماری کی المناک ماحول تھائی لینڈ کے شہربینکاک کے ‘پرارام 9’ اسپتال میں نرسوں نے

اسپتال سے گھر لے جاتے ہوئے کوویڈ 19کے انفیکشن سے بچانے کے لیے دو نوزائیدہ بچوں کے لیے چھوٹے چہرے کے ماسک بنا کر سب کو حیران کردیا۔ نرسوں نے اسپتال سے فارغ کیے گئے دونوں بچوں کی مائوں نے بتایا کہ انہیں گھر جانے کے لیے ٹیکسی یا پبلک ٹرانسپورٹ لینا پڑے گی۔ ان کی گھروں کو واپسی کے حوالے سے اسپتال کی نرسیں فکر مند تھیں۔ بچوں کی مائوں سے ملاقات کے بعد وہ وہاں سے چلی گئیں اور کچھ دیر بعد وہ خود سے تیار کردہ ماسک لے کرآئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چہرے کے ماسک صرف قلیل مدتی تحفظ کا ایک ذریعہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں نوزائیدہ بچوں میں کرونا وائرس کے انفیکشن کا کوئی کیس نہیں ہے۔اسپتال نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے واضح کیا کہ نومولود بچوں کے چہرے کے ماسک کی نرسوں کی جانب سے تیاری ایک غیر معمولی واقعہ ہے اور اسپتال ان نرسوں کی کاوش کی تحسین کرتا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…