جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکہ میں انسداد کورونا دوا کے اچھے ابتدائی نتائج ڈبلیو ایچ اوکا بھی اعتراف

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)سائنسدان ایسی ادویات کی آزمائش کر رہے ہیں جن کی مدد سے جانیں بچائی جا سکیں گی اور مریضوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے گی۔ان میں سے ایک دوا ریمڈیسور ہے جسے آزمائش کے طور پر عالمی ادارہ صحت کی نگرانی میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکہ میں 53 مریض جنھیں یہ دوا دی گئی ان میں سے دو تہائی میں اچھے نتائج سامنے آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

عالمی ادارہ صحت کی چیف سائنسدان ڈاکٹر سومیا سوامینتھن نے بتایا کہ ان دواں کی آزمائش اس وقت شروع کی گئی جب سائنسدانوں نے ایسی دواں کو دیکھنا شروع کیا جو سارس اور مرس کورونا وائرسز کیدوران استعمال کی گئیں تھیں اور ان کے اچھے نتائج سامنے آئے تھے۔ ان وائرسز کے باعث 2003 اور 2012 میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ ریمڈیسور کی آزمائش کنٹرول گروپ میں نہیں کی گئی یعنی یہ دوا تمام مریضوں کو دی گئی اس لیے اس دوا کے نتائج کا موازنہ کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔سائنسدانوں کو امید ہے کہ اس حوالے سے سامنے آنے والے ابتدائی تنائج صحیح ثابت ہوں گے۔ تاہم ڈاکٹر سوامینتھن کا کہنا ہے کہ اس وقت اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اس دوا سے مریضوں کی حالت میں کس حد تک بہتری آئی۔انھوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ اس آزمائش کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کا اندراج کریں لیکن میرے خیال میں یہ وبا ابھی مزید کچھ عرصہ ہمارے ساتھ رہے گی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…