ریوڈی جنیرو(این این آئی)جنوبی نصف کرہ پر واقع ممالک میں سے برازیل وہ پہلا ملک بن گیا جہاں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزارسے زیادہ ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادو شمار میں بتایاگیاکہ برازیل میں اب
ک کم از کم 1068 اموات جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 19789 ہے۔اگرچہ بیشتر ریاستی گورنروں نے قرنطینہ کے سخت اقدامات نافذ کر رکھے ہیں لیکن دوسری جانب برازیل کے صدر جائر بولسنارو ان پابندیوں کو مسلسل چیلنج کرتے آ رہے ہیں۔محکمہِ صحت کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ ہفتوں تک اس وبا کے پھیلنے کی توقع نہیں ہے۔