جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس کے ابتدائی3دن زیادہ کیوں خطرناک ہیں ؟ عالمی ادارہ صحت نے تفصیلات جاری کردیں 

datetime 8  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ماسک کرونا وائرس سے بچائوں کیلئے جادوائی حل نہیں ۔ صرف ماکس کا استعمال کر کے کرونا وائرس سے نہیں بچا سکتا ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ ماسک کو حفاظتی اقدامات کے پیکج میں صرف ایک جزو کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے ۔ ماسک کا استعمال اس وقت مناسب ہے جب ہاتھ دھونا یا سماجی فاصلہ ممکن نہ ہو ۔

قومی موقر نا مے میں شائع رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں ماسک کا استعمال کرنا چاہیے ۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس بنیادی طور پر علامات والے مریضوں سے متنقل ہوتا ہے ۔ رپورٹ میں ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ علامات والے افراد تھوک اور ناک کی رطوبت کے قطرو ں کے ذریعے قریبی رابطے میں موجود لوگوں میں وائرس منتقل کرتے ہیں ۔ متاثرہ افراد اور آلودہ اشیا اور سطحوں سے براہ راست رابطے کو انفیکشن کے دیگر ذرائع قرار دیا گیا ۔ اس ے معلوم ہوتا ہے کہ متاثرہ افراد علامتوں کے ابتدائی تین دن میں خاص طور پر خطرناک ہوتے ہیں کیونکہ اس عرصے میں ناک اور گلے سے زیادہ وائر س خارج ہوتا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وائرس کے ظہور کی مدت اوسطاً پانچ یا چھ دن ہے لیکن یہ 14دن تک بھی ہو سکتی ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کا مزید کہنا ہے کہ کسی ایسے متاثرہ شخص کی جاب سے وائرس منتقل کی تصدیق نہیں ہوئی جس میں ابھی علامات پیدا نہیں ہوئی تھیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس طرح کی انفیکشن ناممکن ہے ۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…