منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

بر طانیہ سے واپس آنے والا ایک اور 80 سالہ بزرگ کا کرونا پازیٹو نکل آیا راولپنڈی پولیس اور ریسکیو 1122 کے دو اہلکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

datetime 8  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)بر طانیہ سے واپس آنے والا ایک اور 80 سالہ بزرگ کاکرونا پازیٹو نکل آیا ، 22 مارچ کو واپس آنیوالا حاجی شفیق تحصیل ہسپتال کلرسیداں آئسولیشن وارڈ میں داخل رہا ،این آئی ایچ سے کرونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آنے پر اسے آر آئی یو منتقل کردیا گیا ،حاجی شفیق حیال پنڈورہ تحصیل کلر سیداں کا رہا شی ہے۔دوسری جانب پولیس اور ریسکیو 1122 کے دو اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ،

ریسکیو 1122 کے اہلکار محمد افضل اور پولیس کانسٹیبل کاشف نواز آر آئی یو کورونا مینجمنٹ سینٹر میں زیر علاج ہیں ،پولیس کانسٹیبل کی فیملی کو قرنطینہ کردیا گیا،کانسٹیبل کاشف پولیس ٹریننگ روات جبکہ ریسکیو اہلکار چاندی چوک اسٹیشن میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا ،راولپنڈی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 105 تک پہنچ گئی ،زیادہ تر مریض ڈھوک پراچہ، ڈھوک کشمیریاں ،کلیام اعوان ،ائیرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی سے رپورٹ ہوئے،ادھریسکیو 1122 کے اہلکار آصف نواز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا،آصف نواز کو علاج کے لیے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی منتقل کردیا۔ ترجمان 1122کے مطابق متاثرہ ریسکیو اہلکار کورونا مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ٹیم کا حصہ نہیں تھا، آصف نواز مرکزی چاندنی چوک اسٹیشن پر ڈرائیور کے فرائض سرانجام دے رہا تھا،اگر دیگر ریسکیو اہلکاروں میں علامات ظاہر ہوئی تو ٹیسٹ کرائیں گے۔‎

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…