انسانی حقوق کی 6بین الاقوامی تنظیموں کا مقبوضہ کشمیر پر مشترکہ بیانپاکستان کا بھی ردعمل سامنے آگیا

7  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے انسانی حقوق کی چھ بین الاقوامی تنظیموں کے مقبوضہ کشمیر پر مشترکہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قیدیوں کو فوری رہا اور انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بین الاقوامی تنظیموں نے

بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قیدیوں کو فوری رہا اور انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ مشترکہ بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے خلاف اقدامات کر کے انسانی حقوق کا احترام کرنا چاہئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ 5 اگست 2019 کے بعد سیاسی قیدیوں ، انسانی حقوق کے محافظوں اور مقبوضہ کشمیر کے گرفتار تمام افراد کو فوری رہا کیا جائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بین الاقوامی تنظیموں نے کشمیر میں مواصلاتی بلیک آؤٹ اور بیرونی دنیا سے قیدیوں کو الگ تھلگ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مشترکہ بیان میں کشمیری قیدیوں پر کئی دہائیوں تک ہونے والی زیادتیوں پر انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے اداروں کی طرف سے بار بار مذمت کی نشاندہی بھی کی گئی‎

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…