حیدر آباد (این این آئی)حیدرآباد میں غریبوں کو راشن کی فراہمی سے قبل ہی سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتِ سندھ کی جانب سے 25 لاکھ سے زائد آبادی والے شہر حیدرآباد کے لیے غریب اور یومیہ اجرت کمانے والے افراد کے لیے 10 ہزار راشن بیگ کا انتظام کیا گیا اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی
جانب سے مقامی تاجر کو ایک کروڑ 70 لاکھ میں راشن بیگز تیار کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا جبکہ گزشتہ روز تاجر کی جانب سے فراہم کیا جانے والا راشن سے بھرا ٹرک تقسم سے قبل بھی لوٹ لیا گیا۔حکومت کی جانب سے 10 ہزار سے زائد راشن بیگز حیدرآباد کی چاروں تحصیلوں میں تقسیم کرنے کا طریقہ کار طے کر لیا گیا۔