منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

کرونا وائرس، آئسو لیشن میں رہنے سے اس بات کا خدشہ ہے، فرانس کی ماہر غذا نے انتہائی اہم بات بتا دی

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی) فرانس کی ماہرِ غذا ڈاکٹر بیٹرائس دی رینال نے کہا ہے کہ مجھے یہ نہیں معلوم کے آخر کب ہم کورونا کے باعث اس صورتحال سے باہر آئیں گے تاہم مجھے اتنا معلوم ہے کہ اس سے موٹاپے میں اضافہ ہوگا اور اس سے بچنے کا واحد حل یہ ہی ہے کہ کم کھائیں۔

فرنچ اسپورٹس اور کوکنگ کوچ جولین مرسی نے کہاکہ یہ ہم سب کے ساتھ ہورہا ہوگا کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم گھروں میں خوش رہنے کے لیے مزے مزے کے کھانے بنا کر کھا رہے ہیں جبکہ ہم ورزش بھی نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا میں خود فرج میں رکھے سیب کا انتخاب کرنے کے بجائے چاکلیٹ کھانا پسند کرتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں لوگوں میں موٹاپے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔پیرس کی ماہر غذا ڈاکٹر جنیفر اوبرٹ کا کہنا ہے کہ ایک بالغ انسان کو روزانہ ورزش کر کے تقریباً 400 کے قریب کیلوریز جلانی چاہیں، اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ورزش نہ کرنے سے اور ہر وقت کھانے سے موٹاپے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہ ہمیں اس سے بچنے کے لیے اپنے کھانے کی مقدار کو کم کرنا ہوگا اور جتنا ہوسکے اتنا اپنے جسم کو ورزش یا چہل قدمی کرتے ہوئے فعال رکھنا ہوگا۔اس ضمن میں برٹش نیوٹریشن فاؤنڈیشن نے خبردار کیا کہ اکیلے رہتے ہوئے ہم دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں اور ایسی صورتحال میں ہم ضرورت سے زیادہ کھانا کھا رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے موٹاپے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین کی جانب سے لوگوں کو تجویز دی گئی ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں رہ کر صحت مند غذا کا چناؤ کریں اور اعتدال میں رہ کر ہی کھانا کھائیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…