منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان عوام کے دلوں کے وزیراعظم بن گئے ، غریب افراد کو اب 4، 8یا دس ہزار نہیں بلکہ کتنے ہزارروپےدیئے جائیں گے ؟ انتہائی شانداراعلان کر دیا گیا

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آناد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی غریب عوام کیلئے انتہائی شاندار فیصلہ کیا ہے ، رقم اب 4ہزار نہیں بلکہ 12ہزار روپے دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی درخواست پر مستحق خاندانوں کی مالی معاونت کیلئے رقم میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ 25لاکھ غریب اور مستحق خاندانوں کی مالی مدد 4ہزار سے بڑھ کر 12ہزار روپے کر دی گئی ہے جس کے

خاندانوں کی مالی امداد کے لئے وفاقی حکومت او رپنجاب حکومت قدم بہ قدم ہم قدم ہیں۔دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت دیگر مستحق افراد کو بھی کوائف کی تصدیق کے بعد فوری طو رپر مالی امداد دی جائے گی۔پنجاب حکومت کا چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام رفتار، معیاراور شفافیت کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے اورہم جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح نمائش کرتے ہیں نہ شوبازی۔چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت اصل حقداروں کو ان کا حق پہنچائیں گے ۔چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70ہزار مستحق افراد کو مالی امداد پہنچا دی گئی ہے ۔ مستحق افراد میں 24گھنٹے کے اندر تقریبا ً 150کروڑ روپے کی مالی امداد تقسیم کی گئی ہے ۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے وزراء کو اضلاع میں کورونا کے ساتھ گندم خریداری مہم کی نگرانی کرنے کا ٹاسک بھی سونپ دیاہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت کاشتکاروں کے حقوق اور صحت کا تحفظ یقینی بنائے گی،گندم خریداری کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے حتیٰ الامکان اجتماع سے گریز لازمی ہے ۔گندم کی کٹائی کے لئے انسانی وسائل کے بجائے مشینری پر انحصار سود مند ثابت ہوگا۔ حکومت اورشہریوں کے اشتراک سے غریب او رنادار افراد کیلئے راشن اور امدادی سامان کی فراہمی کا آغازکر دیا گیاہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اپیل پر مخیر حضرات او رتاجر برادری نے کروڑوں روپے مالیت کے امدادی سامان کے خطیر عطیات پیش کئے ہیں۔مختلف اضلاع کے لئے پہلے مرحلے میں 100ٹرکوں پر مشتمل راشن اور امدادی سامان موصول ہوچکا ہے ۔بعدازاں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ آکر اپنی نگرانی میں امدادی سامان سے بھرے ٹرک متعلقہ اضلاع کو روانہ کئے ۔دریں اثنا وزیراعلیٰ نے تونسہ کے علاقے بستی کھیوے والی میں غلط انجکشن سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…