اسلام آ باد (آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی پنجاب کے مرکزی رہنماعبدالعلیم خان نے ملاقات کی،کوروناوائرس کے سدِباب کے لیے قائم پرائم منسٹرکورونا ریلیف فنڈ کے لیے دو کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماعبدالعلیم خان نے عمران خان سے ملاقات کی۔ علیم خان نے کورونا وائرس کے سدِباب کے لیے قائم پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ
کے لیے امدادی چیک پیش کیا۔ علیم خان نے کرونا وائرس کے پیش نظر قائم پرائم منسٹر کرونا ریلیف فنڈ کے لئے دو کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔وزیراعظم عمران خان نے علیم خان کے عطیہ کو سراہا اور ہدایت کی کہ دیگر پارٹی رہنما بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ ملک و قوم پر کورونا وباء کی صورت میں مشکل وقت ہے اور ہم سب کو اپنے عوام کو اس بحران سے نکالنا ہے۔