منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی وزیراعظم کے کرونا کا شکار ہونے کی خبر سن کر ان کے چیف ایڈوائزہیڈکوارٹر چھوڑ کر فرار

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی خبر سامنے آتے ہی ان کے چیف ایڈوائزر ڈومینک کومنگز ہیڈ کوارٹر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا تھا کہ وہ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس کے دو گھنٹے بعد برطانوی محکمہ صحت کے سیکرٹری میٹ ہینکوک نے بھی تصدیق کی کہ وزیراعظم کرونا کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں ان کی رہائش گاہ پر الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم جونسن نے 16 دنوں میں آخری بار ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی تھی۔جانسن نے ایک ویڈیو میں کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ان میں کرونا کی علامات سامنے آئی ہیں۔ تاہم بیماری ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ انہیں تیز بخار اور مستقل کھانسی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب میں نے خود تنہائی اختیار کرلی ہے تاہم وائرس سے نمٹنے کے لیے ٹیلی ویڑن سرکٹ کے ذریعے حکومت کی رہنمائی کرتا رہوں گا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سینئر مشیر ڈومینیک کامینگز کو دفتر سے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے فرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…