اسلام آباد (این این آئی)منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز نے طبی اداروں، ہسپتالوں، آئسولیشن سینٹرز کو ہدایات کی ہیں کہ کورونا کے مریضوں کے لیے استعمال ہونے والی اشیا تلف کرنا ضروری ہے۔وزارتِ صحت کی جانب سے ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ کورونا کے مریض پر استعمال ہونے والے طبی آلات کا مکمل اندراج اور لاگ بک بنائی جائے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ
آلات اور فضلے کے خطرے کی نوعیت سے مختلف رنگوں کے ڈسٹ بین یا کنٹینرز رکھے جائیں، روزانہ ہسپتال اور لیب میں موجود تمام آلات اور مشینری کو جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا جائے۔اعلامیے میں ہدایت دی گئی ہے کہ متاثرہ مریض پر استعمال ہونے والے آلات کو دوبارہ استعمال نہ کیا جائے، طبی فضلے کے کنٹینر کو فوری طور پر انسیریٹر کے ذریعے تلف کیا جائے۔