تہران (این این آئی)ایران میں تیل کے ذریعے کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کا دعویٰ کرنے والی مذہبی شخصیت کے فرار ہو جانے پر ملکی حلقوں اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت نے مرتضی کوہنسال نامی شخص کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ، شمالی ایران کے
شہر انزالی میں جنرل پراسیکیوٹر نے انکشاف کیا کہ یہ گرفتاری کا وارنٹ اس شخص کے خلاف جاری کیا گیا ہے جس نے متعدد مریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔کوہنسال نے اپنی جانب سے دی جانے والی دوا کو نبی کے عطرکا نام دے رکھا تھا۔ اس کا دعویٰ تھا کہ یہ طریقہ علاج اسے پیغمبر کی جانب سے عطا کیا گیا ہے۔