پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

امارات میں پاکستانی سمیت کرونا وائرس کے 50 نئے کیسوں کی تصدیق ان افراد کی حالت کیسی ہے ؟وزارت صحت کی جانب سے اہم اعلان

datetime 25  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے 50 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ان کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں تعداد بڑھ کر 248 ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ تمام نئے کیس پہلے سے متاثرہ افراد سے میل ملاپ اور رابطوں کی وجہ سے اس مہلک وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ان متاثرین میں ایک ،

ایک کا تعلق سری لنکا، برطانیہ ، سعودی عرب ، یمن ، تْونس ، جنوبی افریقا ، بیلجیئم ،جنوبی کوریا ، بلغاریہ ،فرانس ، جمہوریہ چیک ، آسٹریلیا، لبنان ، کینیا، مالدیپ، سوڈان ، ایران ، آئیرلینڈ، مراکش، پاکستان ، اور سویڈن سے ہے۔دو، دو افراد اٹلی ، مصر ، یو اے ای،اسپین ، نیدر لینڈز، اردن ، فلپائن ، تین، تین کا تعلق امریکا ، بنگلہ دیش اور فلسطین اور چھ کا تعلق بھارت سے ہے۔وزارت کا مزید کہنا تھا کہ ان افراد کی حالت مستحکم ہے، انھیں الگ تھلگ کردیا گیا ہے اور انھیں ضروری طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔وزارت نے یہ بھی بتایا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مزید چار کیس صحت یاب ہوگئے ہیں۔ان میں تین پاکستانی اور ایک بنگلہ دیشی ہے۔اب تک یو اے ای میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 45 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…