مردان (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں کرونا وائر س بے قابو ہونے لگا ، دو علاقوں میں وباء کے پھیلائو میں تیزی آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق مردان اور کوٹ ہتھیال میں کرونا وائرس بے قابو ہو گیا وائرس تیزی کیساتھ پھیلنے لگا ، دونوں علاقوں کو مکمل سیل کر دیا گیا ۔ لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ مکمل طور پر گھروں میں رہیں ، اسی حوالے سے کوٹ ہتھیال کی ایک ویڈیوتیزی
کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں شہریوں کو علاقہ سیل کرنے کا کہا جارہا ہے ، کوئی بھی سختی کرنے پر مجبور نہ کرے ۔ علاقے میں وباء تیزی کیساتھ پھیل رہی ہے جس سے کافی افراد متاثر ہوئے ، لہٰذا لوگ اپنے گھروں کا رخ کریں ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1039ہو گئی جبکہ جاں بحق افراد 7اور صحت یاب افراد کی تعداد 20ہوگئی ہے ۔
آپ کے علاقے میں وبا پھیل چکی ہے ، اپ کے علاقے کو سیل کیا جا رہا ہے ۔ کوٹ ہتھیال بارہ کہو میں اعلان pic.twitter.com/Mt6omqmsBh
— Nausheen Yusuf (@nausheenyusuf) March 25, 2020