جنیوا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور دنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ اسی ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ دنیا بھر میں ابھی
تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر سولہ ہزار پانچ سو تک پہنچ گئی ہے تاہم ڈبلیو ایچ او کے مطابق ابھی بھی اس کے پھیلا ئوکو سست رفتار بنایا جا سکتا ہے۔ اس وائرس کے پھیلائوکی رفتار کو سست بنانے کے لیے دنیا کے متعدد ممالک لاک ڈائون کر چکے ہیں جبکہ دنیا کے سائنسدان اس کی ویکسین ابھی تک تیار نہیں کر پائے ہیں۔