منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

قدرتی ماحول تباہ کیا جاتا رہا تو کورونا جیسی مزید وبائیں حملہ کریں گی، ماہرین نے خبر دار کردیا

datetime 24  مارچ‬‮  2020 |

نیویارک (این این آئی)عالمی ماہرینِ ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ قدرتی ماحول کو تباہ کیا جاتا رہا تو کورونا جیسی مزید وبائیں حملہ کریں گی۔گذشتہ سال کے آخر سے چین سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی وبا سے اب تک دنیا کے 180 سے زائد ممالک متاثر ہوچکے ہیں ، دنیا بھر میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اس حوالے سے ماہرین ماحولیات نے خبردار کیا کہ کورونا وائرس جیسی مزید وبائیں پھیلنے کا خطرہ ہے۔معروف امریکی ماہر ماحولیات اور مصنف ڈیوڈ کوائمن نے بتایا کہ جب ہم جنگلات کو بے دریغ کاٹتے ہیں تو اس سے پورا ماحولیاتی نظام متاثر ہوتا ہے۔ڈیوڈ کوائمن کے مطابق جنگل میں متعدد اقسام کے حشرات الارض ،جانور اور پودے ہوتے ہیں جو مختلف اقسام کے وائرس کی آماجگاہ بھی ہوتے ہیں،جب ہم جانوروں اور حشرات سے ان کا مسکن چھین لیتے ہیں تو وہ نئی جگہ کی تلاش میں نکلتے ہیں اور اپنی بقا کی کوشش کرتے ہیں اس دوران ان میں موجود وائرس ہمارے جسم میں منتقل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،اسی طرح جب جنگلات سے لکڑی کاٹ کر شہر میں فروخت ہوتی ہے تو اس دوران متعدد کیڑے مکوڑوں کے ساتھ وائرس بھی انسانی آبادی میں منتقل ہوجاتے ہیں اور کیڑے مکوڑوں کے مرنے کے بعد انہیں نئی جگہ کی تلاش ہوتی ہے اور ایسے میں انسانی جسم ہی ان کی آماجگاہ بنتے ہیں،اس کے علاوہ دیگر ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور قدرتی ماحول کی تباہی وباؤں کے پھلنے اور ان کے خطرناک ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ماہرین کے مطابق وباؤں سے مقابلہ کرنا ہے تو آب وہوا کو صاف ستھرا رکھنا نہایت ضروری ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل کورونا وائرس کی ہی ایک قسم سارس جس نے 2003 میں چین میں ہی تباہی پھیلائی تھی سے ان علاقوں میں شرح اموات زیادہ تھیں جہاں آلودگی زیادہ تھی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…