جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس کا مقابلہ تنہا حکومت کے بس کی بات نہیں ،شہباز شریف، فضل الرحمان، پرویز الٰہی ، بلاول بھٹو سمیت اہم سیاسی رہنمائوں نے انتہائی اہم بات پر اتفاق کر لیا

datetime 23  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) کوروناوائرس کی وجہ سے درپیش صورتحال بارے اعلیٰ سیاسی قیادت کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ،بلاول بھٹو نے شہباز شریف ،مولانا فضل الرحمان ،چوہدری پرویز الٰہی ،ایمل ولی اور سردار اختر مینگل سمیت دیگر سے رابطے کئے جس میں ویڈیو لنک آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا صرف حکومت کے بس کی بات نہیں ،

تمام سیاسی جماعتوں ،اداروں اور عوام کو یکجا ہونا پڑے گا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف او رپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنمائوں نے کورونا وائرس وبا سے مقابلے کیلئے قومی یکجہتی پر اتفاق کیا ۔دونوں رہنمائوں نے ویڈیولنک آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز کو وقت کا تقاضہ قراردیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اے پی سی آج ہی ہونی چاہیے ۔شہباز شریف نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے وزیراعلی مراد علی شاہ اور سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کی اور کورونا سے نمٹنے کیلئے بروقت فیصلوں پر بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے قائدین کو سراہا ۔بلاول بھٹو زرداری اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ تنہا حکومت کے بس کی بات نہیں ،تمام سیاسی جماعتوں ،اداروں اور عوام کو یکجا ہونا پڑے گا۔چوہدری پرویز الٰہی نے اے پی سی کی تجویز کی حمایت کی ۔بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے بھی ٹیلوفونک رابطہ کیا اوراس عز م کا اظہا رکیا گیا کہ تمام سیاسی رہنما مل کر اس آفت کا مقابلہ کریں گے ،وڈیو لنک اے پی سی بہت ضروری ہے تاکہ پوری قوم یکجا ہو۔بلاول بھٹو اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سردار اختر مینگل کے درمیان بھی ٹیلوفونک رابطہ ہوا جس میںکہا گیا کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے،اے پی سی کی تجویز وقت کاتقاضا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی سے بات چیت کرونا وائرس سے عوام کو محفوظ کرنے کی لئے قومی لائحہ عمل پر زور دیا ۔ ویڈیولنک سے تمام قائدین بلاول بھٹو زرداری کی تجویز کردہ اے پی سی میں شرکت کریں۔ایمل ولی خان اور آفتاب شیرپا ئو نے بھی ٹیلیفونک رابطے میں موجودہ صورتحال میں آل پارٹیزوڈیوکانفرنس بلانے کی حمایت کی ۔بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمن اور دیگر رہنمائوں نے شہبازشریف کے وطن واپسی کے اقدام کو سراہا ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا، کورونا وائرس سے بچا ئوکے لئے ایک مشترکہ لائحہ عمل ضروری ہے۔مسلم لیگ(ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کورونا وائرس کی وجہ سے درپیش صورتحال پر تمام سیاسی جماعتوں کی وڈیو کانفرنس پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔ مریم اورنگزیب کے مطابق شہبازشریف کی مشاورت کا مقصد درپیش صورتحال میں حکمت عملی کی تیاری ہے۔یادرہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کے روز ویڈیو لنک اے پی سی کی تجویز پیش کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…