جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی ویکسین کا معاملہ ، ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران بڑا اعلان کردیا،چین پر بھی شدید تنقید، سنگین الزام عائد

datetime 22  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا سے نمٹںے کے لیے ایک نئے اقتصادی پیکج کی منظوری دی ہے اورکہاہے کہ کروناایک مشکل اور پیچیدہ دشمن ہے مگر اس کے خلاف جنگ میں جلد فتح حاصل کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کرونا وبا کے بارے میں امریکی انتظامیہ کی ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ

کرونا کا پتہ لگانے کے لیے مفت ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔ٹرمپ نے چین پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کرونا کی وبا کے ظاہر ہونے کے لمحے میں چین کو ہمیں مطلع کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے امریکی اخبار کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ اخبار واقعات کے ٹھوس ثبوت کے بغیر ان کی کوریج کرتا ہے۔ٹرمپ نے کرونا کی وبا کی وجہ سے نیویارک شہر کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا۔امریکی صدرنے کہا کہ ملیریا کی دوائی کو کرونا کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مستقل قریب میں ہم اس کی ویکسین بھی تیار کرلیں گے۔اس موقع پرامریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ امریکی عوام نے کرونا مخالف فیصلوں پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا ۔پینس نے مزید کہا کہ ہم وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ڈاکٹروں کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پینس نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن جماعتیں کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کر رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…